ایان کونئے مقدمے میں گرفتارکرنے کی تیاریبیرون ملک سفرپرپابندی

ماڈل کیخلاف کسٹم انٹیلی جنس کوکچھ ایسے ثبوت ملےہیں جو ان کیخلاف منی لانڈرنگ کاجرم ثابت کرنے کیلیے بہت اہم ہیں،ذرائع

کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایان کے بنک اکاؤنٹس اور جائیداد کی تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں : فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کسٹم حکام نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کی ضمانت پر رہائی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملزمہ کی طرف سے ضبط شدہ پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست کی بھرپور انداز میں مخالفت کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

لاہورہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جن ریمارکس کیساتھ ماڈل کی ضمانت منظور کی ہے ان کی روشنی میں کسٹم کے لیگل ایڈوائزرز نے اپیل دائر نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دوسری جانب کسٹم حکام نے ماڈل کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلیے منی لانڈرنگ کے الزام میں نیا مقدمہ درج کرنے اور اس صورت میں انھیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جس کے تحت منی لانڈرنگ کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی بھرپور پیروی کرنے کیلیے باقاعدہ لیگل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔


کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی اگست کے پہلے ہفتے کی تاریخ پر فرد جرم عائد کرکے تمام گواہان کو پیش کرنیکا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وکلا کے مطابق ایان علی کیخلاف مقدمے کی سماعت 27 جولائی کو ہوگی۔ کسٹم عدالت کے جج نہ ہونے سے ماڈل کا آئندہ تاریخ پر کراچی سے راولپنڈی آکر پیش نہ ہونیکا امکان ہے۔

اس صورت میں ان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی جائے گی۔ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے ایان کے بنک اکاؤنٹس اور جائیداد کی تفصیلات اکٹھی کی گئی ہیں جس کے مطابق ایان کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس ان کی آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کیخلاف کسٹم انٹیلی جنس کے ہاتھ کچھ ایسے ثبوت بھی لگے ہیں جو ان کیخلاف منی لانڈرنگ کاجرم ثابت کرنے کیلیے بہت اہم ہیں۔
Load Next Story