جسٹسر افتخارچوہدری کی سیاست میں آنے کے لیے مشاورت مکمل

سابق چیف جسٹس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی الگ سیاسی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں


Online July 21, 2015
سابق چیف جسٹس کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی الگ سیاسی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے قومی سیاست میں باقاعدہ حصہ لینے کے لیے تمام ترمشاورت مکمل کرلی ہے، 14اگست کو باقاعدہ اعلان کیے جانے کاامکان ہے جبکہ سابق چیف جسٹس نے تھنک ٹینک کے قیام کے لیے بھی اقدام مکمل کرلیے ہیں۔

آن لائن کوسابق چیف جسٹس کے قریبی ذرائع نے بتایاہے کہ سابق چیف جسٹس نے سیاست کے میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے اپنی الگ سیاسی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے سابق چیف جسٹس کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کامشورہ بھی دیاہے جس کا تاحال سابق چیف جسٹس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کے ڈھائی سوافراد پرمشتمل تھنک ٹینک کے قیام کے بارے میں بھی فیصلہ سامنے آجائے گا۔ سابق چیف جسٹس عمران خان کیخلاف ہونیوالی مقدمہ بازی، عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے فیصلے کے منتظرہیں۔ جیسے ہی اس حوالے سے فیصلہ آئے گا، سابق چیف جسٹس آئندہ کی حکمت عملی وضع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں