دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کادائرہ مزید اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ کرینگے جس میں سندھ حکومت کے تحفظات دور کرنیکی کوشش کی جائیگی
وزیراعظم نواز شریف آئندہ چند روز میں مرحلہ وار ملک کی سیاسی صورت حال، امن وامان، خارجہ امور،کراچی آپریشن، ایم کیو ایم سے متعلق معاملات، اوفا میں ہونے والی پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات، بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سمیت اہم امور پر قریبی رفقا، وزرا اور قیام امن سے متعلق اداروں سے مشاورت کریں گے اور اہم امور پر آئندہ کی پالیسی طے کی جائے گی۔
دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کادائرہ مزید اضلاع تک بڑھانے اور قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار وزیراعظم کو جلد قیام امن سے متعلق آگاہ کریں گے اور ان کو کراچی آپریشن اورکرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے سیکیورٹی اداروں سے متعلق حالیہ بیانات اور دیگر امور سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے حکومت الطاف حسین کے حالیہ بیانات کے حوالے سے برطانوی حکومت کو باضابطہ خط بھیجے گی۔