ایام عید الفطر ملک بھر میں ٹریفک حادثات میں 62افراد جاں بحق
مٹیاری میں ٹرین کی زد میں آکر کار سوار ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے
عیدالفطر کے ایام میں ملک کے مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
لاہور میں 4 افراد ،مٹیاری میں ٹرین کی زد میں آکر کار سوار ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، وزیر ریلوے کا اس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے کہوٹہ میں 2 خواتین، جہلم 3، نوشہرہ 4، گوجرانوالہ 10،فیصل آباد4،،ہری پور،سوات14، ڈیرہ ،3،ٹھٹھہ،میاں چنوں میں7 جانیں گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں 18سالہ نوجوان کو گاڑی نے کچل ڈالا ، ٹاؤن شپ میں اسلم تیز رفتار کار سے چل بسا جبکہ چندروز قبل کوٹ لکھپت اور ہربنس پورہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے حامد اور اویس ہسپتال میں دم توڑ گئے،ملتان روڈ،چوبرجی، وحدت روڈ ، اقبال ٹاون ، ڈیفنس، مال روڈ پرٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عید کے دوسرے روز حیدر آباد کے علاقے مٹیاری کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے کار ٹرین کی زد میں آگئی جس سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، علاقہ مکینوں کا پھاٹک نہ لگائے جانے کے خلاف شالیمارٹرین روک کر مظاہرہ بھی کیا اور ٹرین کے آگے دھرنا دیا، بتایا گیا ہے کہ ٹنڈوالہیار کے رہائشی محمد عرس جروار کی فیملی ٹنڈوالہیار سے بھٹ شاہ جا رہی تھی کہ انکی کار جسکانی پھاٹک کراس کرنے کے دوران راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین کی زد میں آگئی۔ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
تیز رفتار کار کو ایک کلو میڑ دور گھیسٹتی ہوئی لے گئی جس کے نتیجے میں کا سوار40سالہ فرقان جروار، اسکی بیوی شمیم، 22 سالہ حافظ، 12 سالہ زبیدہ، 25 سالہ فرحان اور 22 سالہ مظفر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے پر لوگوں میں اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ریل کی پٹریوں پر رکاوٹیں ڈال کر پنجاب سے آنے والی شالیمار نائٹ کوچ کو روک لیا اور اس کے آگے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک احتجاج کیا۔ بعد ازاں پولیس، ریلوے حکام اور ضلعی انتظامیہ کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا کہ جسکانی پھاٹک پر بیریئر (گیٹ) لگایا جائے اور وہاں ریلوے کا ملازم تعینات کیا جائے گا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ جسکانی پھاٹک پر گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں،مذکورہ افراد کی لاشیں گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ہر طرف سوگ کا سماں تھا۔
جاں بحق افراد کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ تدفین میں رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں شاہ پور پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے لواحقین محمد عرس جروار اور محمد خان جروار نے واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر پولیس نے واقعے کی صرف زیردفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت اتفاقی حادثے کی رپورٹ درج کر لی۔
لاہورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پلی جانی ٹرین اورکار حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز مرحومین کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،دریں اثنا راولپنڈی سے کشمیر جاتے ہوئے آزاد پتن روڈ گراری کے مقام پر کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا جس سے 2 خواتین جاںبحق ہوگئیں۔ جہلم اورملحقہ علاقوں میں ٹریفک حادثات میں3، نوشہرہ میں10 سالہ بچے سمیت 4 افراد جاںبحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ سوات میں مسافر وین اور کار کے تصادم میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
چارباغ میں تیز رفتار کوچ کار سے ٹکرا گئی جس سے 3 افرادجاں بحق اور12مسافر زخمی ہوگئے۔تحصیل بریکوٹ میںکار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوارچل بسا ۔گورتئی میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک موٹرسائیکل سوارکی جان چلی گئی۔ ہری پور میں کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیر ہ اسماعیل خان کے علاقے دانہ سرسے پکنک منانے کے بعدواپس آنیوالے 3 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے تینوں جاںبحق ہوگئے ۔ٹانک میں ٹریفک حادثات کے دوران 4افراد دم توڑ گئے ۔ ٹھٹھہ اور میاں چنوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 7 موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گئے۔
فیصل آباد سے نمائندے کے مطابق ون ویلنگ پر 4افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں10 افرادجاںبحق ہوئے۔ادھرآن لائن کے مطابق کوسٹل ہائی وے کنڈملیر کے قریب کوسٹر الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے۔