ایم ڈی واٹر بورڈ قانونی ہائیڈرینٹس بھی بند کرارہے ہیں

غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں کرپشن ہورہی ہے،حضور احمد خان کی پریس کانفرنس.

غیرقانونی ہائیڈرنٹس میں کرپشن ہورہی ہے،حضور احمد خان کی پریس کانفرنس. فوٹو فائل

کراچی واٹرٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حضور احمد خان نے واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید پر سنگین نوعیت کی بدعنوانیوں کے الزاماعات عائد کرتے ہوئے چیف جسٹس اور نیب حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹربورڈ میں ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لیں واٹربورڈ کے ایم ڈی قانونی ہائیڈرنٹس بند کررہے ہیں۔


جبکہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس اپنی سرپرستی میں چلارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حضور احمد خان نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب میںکیا، انھوں نے کہا کہ ایک خاص منصوبہ بندی کے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو طاقتور بنانے کے لیے قانونی ہائیڈرنٹس بند کیے گئے ہیں ان غیرقانونی ہائیڈرنٹس سے کم نرخوں پر جبکہ قانونی ہائیڈرنٹس سے مہنگے داموں پانی فراہم کیا جاتا ہے انھوں نے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ہائیڈرنٹس نہ کھولے گئے تو شاہراہ فیصل اور گورنر ہاؤس جانے والی شاہراہوں پر واٹرٹینکر کھڑے کرکے سڑکیں بلاک کردیں گے اور نتائج کی تمام تر ذمے داری ایم ڈی واٹربورڈ پر ہوگی۔

انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فلنگ ریٹس کو کم کیا جائے انھوں نے کہا کہ ایم ڈی واٹربورڈ سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر انھوں نے ان کی بات تک سننے سے انکار کردیا ہے انھوں نے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اور چیف جسٹس اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں واٹربورڈ کے ایم ڈی کراچی کے شہریوں کو پانی فراہم کرنے کے بجائے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی مدد سے فروخت کررہے ہیں۔
Load Next Story