راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش نشیبی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت
نشیبی علاقے زیر آب آ نے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جڑواں شہروں اور گردوں نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 51.5 ملی میٹر جب کہ مری میں 37 اور پشاور میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ منگل سے جمعہ کے دوران کراچی میں بھی بارش کا بھی امکان ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی صورتحال خطرے والی نہیں تاہم نشیبی آبادیوں کو احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے، نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ جب کہ کٹاریاں کے مقام پر 11.5 فٹ ہے جب کہ نالہ لئی میں پانی کی گنجائش 24فٹ ہے، 18 فٹ پر ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔