اہلسنت و الجماعت 5کارکنان کے قتل کیخلاف یوم سوگ منایا گیا

حکومت نے عوام کو دہشتگردوںکے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے،مولانا اورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter October 17, 2012
بنارس چوک پرعمران کی نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب،3میتیں رات گئے اندرون ملک روانہ ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ جہاں قاتل نہیں ملتے وہاں حکومت خود قاتل ہوتی ہے۔

حکومت نے کراچی میں اہلسنت عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے حکمرانوں کوکرپشن سے فرصت ملے توکراچی میں قیام امن پر غورکریں، چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا ازخود نوٹس لیں اہلسنت کارکنوںکو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز ابو الحسن اصفہانی روڈ اسکاؤٹ کالونی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے کارکن محمد عمران شہیدکی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ، نمازجنازہ بنارس چوک پر علامہ اورنگزیب فاروقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

جس میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنان کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعدا د بھی شریک تھی،اس موقع پر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ جو حکمراں امن قائم کرنے میں ناکام ہوجائیں انھیں حکومت چلانے کا کوئی حق حاصل نہیںکراچی میں معصوم اہلسنت عوام کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے ،یہاں ایسا لگتا ہے کہ حکومت اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ میں خود قاتلوں کی سرپرستی کررہی ہے صرف اکتوبر کے مہینے میں 20سے زائد کارکنوں کے جنازے اٹھا چکے ہیں۔

جبکہ موجودہ سال 100 سے زائد اہلسنت علما و کارکنان کو موت کی نیند سلا دیا گیا، کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا ،بعدازاں محمد عمران کو قصبہ کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، عمرحق نوازکی میت میلسی جبکہ عبدالشکور کی میت مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی روانہ کردی گئی ہے جبکہ عنصر ولد محمد اکبر کی میت عارف والا پنجاب روانہ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں