سندھ ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی ضرورت ہے جسٹس مشیرعالم

وکلاکی ہڑتالوںسے سائلین متاثرہوتے ہیں،احتجاج کادوسرا راستہ تلاش کیا جائے.


Staff Reporter October 17, 2012
وکلاکی ہڑتالوںسے سائلین متاثرہوتے ہیں،احتجاج کادوسرا راستہ تلاش کیا جائے. فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ مزید ججوں کی تعیناتی کیلیے اعلیٰ اور اچھے ذہنوں کی تلاش جاری ہے۔

عدلیہ مزید ججوں کی تعیناتی کے لیے دسمبر تک نامزدگیوں کو حتمی شکل دے دی جائیگی، وہ منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس غلام سرورکورائی اور جسٹس عرفان سعادت خان کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز،ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرلز،پراسیکیوٹرجنرل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی،چیف جسٹس مشیر عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی ضرورت ہے۔

تاہم ججز کی منظور شدہ اسامیوں کے مطابق انفرااسٹرکچر موجود نہیں، سندھ ہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر بھی وسائل کی کمی کے باعث متاثر ہوئی ہے ،جسٹس مشیرعالم نے ایک سوال پر کہا کہ وکلا کی زیادہ ہڑتالوں سے سائلین براہ راست متاثر ہوتے ہیں،ضرورت اس مر ہے کہ احتجاج کیلیے کوئی دوسرا راستہ اور مثبت حل تلاش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں