ایس ایم سائنس کالج کی منتقلی کیخلاف طلبا کا احتجاج

منتقلی کیخلاف ڈی جی کالجز کو خط کا جوابی مراسلہ لکھیں گے ، پرنسپل عشرت میاں


Staff Reporter October 17, 2012
منتقلی کیخلاف ڈی جی کالجز کو خط کا جوابی مراسلہ لکھیں گے ، پرنسپل عشرت میاں . فوٹو: فائل

سندھ مسلم گورنمنٹ سائنس کالج کے طلبا کی جانب سے کالج کی منتقلی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک زور پکڑگئی ہے۔

کالج کے طلبا کی جانب جاری احتجاجی سلسلے میں دوسرے روز بھی ایک بڑا مظاہرہ کیا گیاہے جبکہ کالج انتظامیہ نے گورنمنٹ گرلز کالج پنجابی کلب کھارادرکا دورہ کرکے اس کالج میں ایس ایم سائنس کی منتقلی کے امکانات کومستردکردیا ہے مزید براں کالج انتظامیہ کی جانب سے کالج کی منتقلی کے حوالے سے لکھے گئے حکومتی خط کے جواب میں ایک خط تحریر کیا جارہا ہے،منگل کو سندھ مسلم گورنمنٹ سائنس کالج کے طلبا نے کالج کے باہرشاہراہ لیاقت بند کردی اورکالج کی منتقلی کیخلاف احتجاج کیا۔

طلبا کی جانب سے احتجاجی تحریک کایہ دوسرا روز تھا،کالج کے سیکڑوں طلبا شارع لیاقت پر جمع ہوئے اور ایک گھنٹے تک شارع بند رکھی اورکالج کی منتقلی کیخلاف احتجاج کیا ، علاوہ ازیں ایس ایم سائنس کالج کے پرنسپل نے کالج کی منتقلی کے صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات کے تناظرمیں گورنمنٹ گرلز کالج پنجابی کلب کادورہ کرکے مذکورہ عمارت میں ایس ایم سائنس کالج کی منتقلی کو ناممکن قرار دیا ہے ''ایکسپریس''سے بات چیت میں پرنسپل پروفیسر عشرت میاں کاکہنا تھا کہ گورنمنٹ گرلز کالج میں سیکیورٹی اوراطراف کاماحول ایسا نہیں ہے کہ یہاں کالج منتقل کردیاجائے انھوں نے بتایاکہ کالج انتظامیہ نے ایس ایم سائنس کی منتقلی کے حوالے سے لکھے گئے ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ اور ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے خط کاجوابی مراسلہ لکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں