ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 8 کرکٹ گراؤنڈز کا اعلان

کولکتہ کا ایڈن گارڈن گراؤنڈ میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔


ویب ڈیسک July 21, 2015
کولکتہ کا ایڈن گارڈن گراؤنڈ میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ فوٹو:فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا جب کہ میگا ایونٹ کے تمام میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچز بھارت کے 8 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے جب کہ آئندہ سال ایونٹ 11 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز بنگلور، چنئی، دھرم شامل، موہالی، ناگ پور،ممبئی اور دلی میں کھیلے جائیں گے جب کہ کولکتہ کا ایڈن گارڈن گراؤنڈ میگا ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ دنیائےکرکٹ میں محدود طرز کی کرکٹ کا آغاز 2007 سے ہوا تھا جب کہ قومی ٹیم نے 2009 میں ٹائٹل اپنے نام کیا اورگزشتہ سال بنگلادیش میں ہونے والے ایونٹ میں سری لنکا نے فتح اپنے نام کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں