پاکستانی قوال امجد صابری نے سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

پاکستان اور بھارت کا ہر فرد جانتا ہے کہ بھردو جھولی میری میرے والد نے گائی تھی، امجد صابری


ویب ڈیسک July 21, 2015
بجرنگی بھائی جان میں قوالی عدنان سمیع خان نے گائی اور سلمان خان پر پکچرائز کی گئی، امجد صابری۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں بغیر اجازت کے قوالی ریکارڈ کرانے پر دبنگ اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرادی ہے۔

ایكسپریس سے بات کرتے ہوئے امجد صابری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے 1960 میں پرنم الہ آبادی كا یہ كلام ریكارڈ كرایا تھا اور انھوں نے اس كے حقوق میرے والد كو دیئے تھے۔ اس بہترین نعتیہ كلام کو پوری دنیا میں زبردست شہرت حاصل ہوئی اور یہ بات پاكستان اور بھارت میں رہنے والا ہر شخص بخوبی جانتا ہے لیكن جس دیدہ دلیری سے اس میں ردو بدل کرکے بغیر اجازت فلم میں شامل كیا گیا اس سے مجھے ذہنی كوفت اور اذیت كا سامنا كرنا پڑا ہے۔

امجد صابری نے کہا کہ جب بھارتی قانونی مشیر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے معصومیت سے كہا كہ اس بات كا ثبوت دیا جائے كہ یہ ان كے والد كی قوالی ہے، امجد صابری نے كہا كہ انھوں بھارتی فلم كے میوزك ڈائریكٹر پریتم ڈائریكٹر اور پروڈیوسر كے خلاف بھی عدالت میں درخواست دی ہے میں نے بھارت جاكر عدالت میں كیس لڑنے كے لیے ویزے كی درخواست دی ہے جیسے ہی مجھے ویزا مل جائے گا میں بھارت جاكر عدالت تمام ثبوت پیش كروں گا اور مجھے امید ہے كہ سچائی كی جیت ہوگی اور میں سرخرو ہوكر پاكستان واپس آؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں