قسم کھا کر کہتا ہوں مہاجروں کو ان کے حقوق دلا کر رہوں گا الطاف حسین

ظلم کےخلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کےنتیجےمیں اگرموت واقع ہوگئی تو یہ میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک July 21, 2015
ظلم کےخلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کےنتیجےمیں اگرموت واقع ہوگئی تو یہ میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی، قائد ایم کیو ایم. فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلانے کی جدوجہد اپنی آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔

ایم کیو ایم کے انٹر نیشنل سیکرٹریٹ میں رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ خورشید بیگم کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مہاجروں کو ان کے حقوق اور جائز مقام دلانے کی جدو جہد آخری سانس تک جاری رکھوں گا۔

الطاف حسین نے کہا کہ خواہ اس جہدوجہد کی پاداش میں مجھ پر کتنی ہی ا ذیتیں کیوں نہ ڈھائی جائیں، ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میں اگر میری موت واقع ہوگئی تو میری موت، میری قسم کی سچائی کا ثبوت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں