جنوبی افریقن ٹیم بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 248 رنز پر ڈھیر
بنگلادیش کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مستفض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
KARACHI:
بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 248 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔
چٹاگانگ کے ظہوراحمدچوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 248 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں میزبان بنگلادیش نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنالئے۔ جنوبی افریقن کپتان ہاشم آملہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور پہلی وکٹ پر اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر اور اسٹین وین زیل نے 58 رنز کی شراکت قائم کی تو وین زیل 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،اسی طرح ایلگر 47 اور فاف ڈپلوسی 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے مستفض الرحمان نے ایک ہی اوور میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی جس کے بعد وکٹیں گرتی چلی گئیں، 173 کے مجموعے پر ہاشم آملہ 13، جے پی ڈومنی اور کوائنٹم ڈی کوک بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے جب کہ ورنن فلنڈر 24، سیمن ہارمر 9 اور ڈیل اسٹین 2 رنز بناسکے۔ میزبان بنگلادیش کے بولرمستفض الرحمان نے 4، جوبیر حسین 3، تیج الاسلام، محمداللہ اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔