پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے عبوری انتخابی فہرستیں جاری

رائے دہندگان 27 جولائی تك فہرستوں میں تصحیح كے لیے الیكشن كمیشن اور انتخابی عملے سے رجوع كرسكیں گے

تصحیح كے بعد حتمی فہرستیں جاری كردی جائیں گی، ذرائع، فوٹو:فائل

الیكشن كمیشن نے پنجاب اور سندھ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات كے لیے عبوری انتخابی فہرستیں جاری كردیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں پنجاب كے 40 لاكھ اور سندھ كے 14 لاكھ نئے رائے دہندگان كو شامل كیا گیا ہے جب کہ رائے دہندگان 27 جولائی تك فہرستوں میں تصحیح كے لیے الیكشن كمیشن اور انتخابی عملے سے رجوع كرسكیں گے۔


ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2013 كے دوران پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز كی تعداد 4 كروڑ 9 لاكھ 59 ہزار334 اورسندھ میں ایك كروڑ89 لاكھ 63ہزار375 تھی ج بكہ عام انتخابات كے بعد 18 سال تك پہنچنے والے افراد كو شامل كرنے كے بعد پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز كی تعداد 5 كروڑ3 لاكھ 59ہزار 334 اور سندھ میں 2 كروڑ3 لاكھ 63 ہزار375 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصحیح كے بعد حتمی فہرستیں جاری كردی جائیں گی جب کہ رائے دہندگان اپنا شناختی كارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس كركے ووٹ كے بارے معلومات حاصل كرسكتے ہیں۔
Load Next Story