بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں حریت رہنماؤں کی شرکت
سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے احتجاجا تقریب کا بائیکاٹ کیا
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حریت رہنماؤں نے بھی شرکت کی جب کہ سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق اور سینئر رہنما نعیم خان شامل ہیں جب کہ سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے احتجاجاً اس تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
واضح رہے کہ سید علی گیلانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی روس میں ہونے والی ملاقات میں کشمیر کے معاملے کو زیر بحث نہ لانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس عید ملن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2yt6hd_pakistan-high-commission-india_news