کراچی کی رونقیں بحال ہونی چاہئیں

سندھ حکومت اور سیاسی جماعتوں کو کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔


Editorial July 22, 2015
سیاسی اختلافات اپنی جگہ رہیں لیکن سب کا ایجنڈا کراچی کا امن ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں جہاں ایام عید کے دوران مختلف جہاں 13 افراد مارے گئے وہاں کچھ حوصلہ افزاء اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں' سانحہ صفوراکے متاثرین سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی اور انکشاف کیا کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوچکی ہے اوراس سانحے میں ملوث تمام بڑے دہشت گرد گرفتار ہوچکے ہیں۔

بلا شبہ اس بات پر دو رائے نہیں ہوسکتیں کہ رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔گزشتہ چند روز کے دوران تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں خاصی تیزی دیکھی گئی ہے۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق کراچی کے شہریوں نے عید کے موقعے پر 67 ارب روپے کی خریداری کی۔ یہ اس امر کا شاندار عندیہ ہے کہ کراچی میں امن بحال ہونے سے اس کی کاروباری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

اب ضرورت اس ٹمپو کو برقرار رکھنے کی ہے، عید کے بعد بھی امن وامان کی صورتحال کو کنڑول میں رکھنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمے داری ہے ۔اگر کراچی میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر ہوتی ہے تو کاروباری سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی جس سے روز گار کے مزید مواقعے پیدا ہوں گے۔ سندھ حکومت اور سیاسی جماعتوں کو کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ رہیں لیکن سب کا ایجنڈا کراچی کا امن ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں