امیتابھ بچن نے چینل کی تشہیر کے لیے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا

ڈی ڈی کسان کے اشتہار میں کام کیا لیکن کوئی معاوضہ نہیں لیا، ٹوئیٹر پر پیغام


Showbiz Desk July 22, 2015
میرا دور درشن کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ ہے نہ میں نے کوئی رقم ان سے وصول کی ہے،امیتابھ بچن۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی سرکاری ٹی وی نیٹ ورک دور درشن کے چینل ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لیے رقم لینے کا الزام مسترد کر دیا۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے دور درشن سے کسان چینل کی تشہیر کے لیے کوئی رقم نہیں لی۔ میرا دور درشن کے ساتھ کسی طرح کا کوئی معاہدہ ہے نہ میں نے کوئی رقم ان سے وصول کی ہے۔

انھوں نے لکھا کہ میرا ایڈورٹائزنگ ایجنسی لوو لنٹاس کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم لنٹاس کے ساتھ بھی ڈی ڈی کسان کی تشہیر کے لیے کوئی معاہدہ نہیں نہ لنٹاس سے اس مد میں کوئی رقم لی ہے۔ انھوں نے لکھا کہ انھوں نے دور درشن کسان کے لیے ایک اشہتار میں کام کیا لیکن اس کے لیے رقم نہیں لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں