اسلامی شدت پسندی کے خلاف جنگ ہماری جنگ ہےڈیوڈکیمرون

مسلمان اسلام کی غلط توجیح کرنیوالوں کوشکست دینے میں ساتھ دیں،برطانوی وزیراعظم


INP July 22, 2015
داعش کوبیرون ملک شکست دی جائیگی، برطانوی وزیراعظم ۔ فوٹو : فائل

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاہے کہ اسلامی شدت پسندی کیخلاف جنگ ہماری نسل کی جنگ ہے، برطانوی اقدارمشترکہ ہیں اوراب ثقافتی حساسیت کی بنیادپرآنکھیں بندنہیں کی جائیں گی۔

انھوں نے برمنگھم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سازشی نظریات کی مذمت، تشددمستردکرنے اوراسلام کی غلط توجیح کرنیوالوں کوشکست دینے کیلیے حکومت کی مددکریں۔

کیمرون نے کہا کہ انتہاپسندی متشددہو یا غیرمتشدد، ہمیں اسے شکست دینی ہے اورایسامسلمان رہنماؤں، والدین، علماء اورٹیچرزکی مددکے بغیرممکن نہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ داعش کوبیرون ملک شکست دی جائیگی، اس کیلیے برطانوی فضائیہ شام اورعراق میں حملے کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں