کراچی میں 23 جولائی سے بارشوں کی پیش گوئی

23 سے 25 جولائی کے دوران کراچی اور گرد و نواح میں 25 ملی میٹر بارش کاامکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 22, 2015
گزشتہ رات ہونے والی بارش مون سون سے پہلے کی بارش تھی، محکمہ موسمیات:فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے 23 جولائی سے شہر اورگرد و نواح میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش مون سون سے پہلے کی بارش تھی، شہر میں سب سے زہادہ بارش لانڈھی میں ہوئی جہاں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مسرور ایئر بیس میں 8، فیصل بیس میں 5،نارتھ کراچی میں 4.6، ناظم آباد میں 4.2، جیکب لائن میں 4 ، گلشن حدید میں 2.4 جب کہ کراچی ایئر پورٹ پر2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں اب بھی موسم جزوی ابر آلود اورہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ مون سون کی بارشوں میں فی الحال کمی آئی ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنےاور آئندہ 5 روز میں بارشوں میں تیزی کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان کے ساحلی اورسندھ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 23 سے 25 جولائی کے دوران کراچی اورگرد و نواح میں 25 ملی میٹر بارش کاامکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں