پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کا امکان

جوہری توانائی کے معاہدے کے باعث قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی بھی واقع ہو سکتی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک July 22, 2015
جوہری توانائی کے معاہدے کے باعث قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی بھی واقع ہو سکتی ہے، ذرائع. فوٹو: فائل

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا ر ہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری توانائی کے معاہدے کے باعث قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں