لاہور ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

علامہ اقبال ایکسپریس لاہور اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو خستہ حالت ہونے کی وجہ سے پٹڑی ایک طرف سے بیٹھ گئی


ویب ڈیسک July 22, 2015
خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا. فوٹو: فائل

کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پر 7 سے روانہ ہوئی تو خستہ حالت ہونے کی وجہ سے پٹڑی ایک طرف سے بیٹھ گئی جس کی وجہ سے ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور بوگیوں کا ہک بھی ٹوٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں