سندھ کابینہ میں ردوبدل شرجیل میمن نثار کھوڑو اور بجارانی کی وزارتیں تبدیل

ہزارخان بجارانی کو تعلیم، شرجیل میمن کوورکس اینڈسروسز، ناصرشاہ کوبلدیات اورنثارکھوڑوکو اطلاعات قلمدان سونپےگئے ہیں


ویب ڈیسک July 22, 2015
سندھ کابینہ کے وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنی كابینہ كے اہم ترین وزراءكے قلمدان تبدیل كردیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q100/q100.webp

https://img.express.pk/media/images/Nisar-khoro-sharjeel-memon/Nisar-khoro-sharjeel-memon.webp

محكمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن كی كیبنٹ ڈویزن كی جانب سے جاری كردہ نوٹیفكیشن كے مطابق سندھ كے سینئر وزیر نثار احمد كھوڑو سے تعلیم كا قلمدان واپس لے كر انہیں محكمہ اطلاعات اور آبپاشی كے قلمدان دیئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن سے محكمہ اطلاعات كا قلمدان لے کر انہیں محكمہ وركس اینڈ سروسز كا قلمدان تفویض كیا گیا ہے،ان كے پاس محكمہ بلدیات اور محكمہ آركائیوز كے قلمدان بدستور موجود رہیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q127/q127.webp

https://img.express.pk/media/images/mir-hazar-bijarani/mir-hazar-bijarani.webp

سندھ كابینہ كے ایك اور اہم ركن میر ہزار خان بجارانی سے محكمہ وركس اینڈ سروسز كا قلمدان لے كر انہیں محكمہ تعلیم كا قلمدان دیا گیا ہے جب كہ صوبائی وزیر مكیش كمار چاولہ كو پبلک انجینئرنگ اور دیہی ترقی كے محكموں كے قلمدان بھی دیئے گئے ہیں، ان كے پاس انفارمیشن ٹیكنالوجی كا قلمدان پہلے ہی ہے، صوبائی وزیر پارلیمانی امور ڈاكٹر سكند میندھرو كو محكمہ امداد باہمی كا قلمدان دیا گیا ہے، پہلے سے موجود ساحلی ترقی اورماحولیات كے قلمدان ان ہی كے پاس رہیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q219/q219.webp

ذرائع كے مطابق پیپلز پارٹی كی قیادت كے دبئی میں منعقدہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ كیا گیا تھا كہ كابینہ میں كچھہ نئے لوگوں كو بھی شامل كیا جائے۔ امكان ہے كہ سكھر سے تعلق ركھنے والے پیپلز پارٹی كے ركن سندھ اسمبلی ناصر شاہ كو سندھ كابینہ كا حصہ بنایا جائے گا اور صوبائی وزیر كا حلف اٹھانے كے بعد انہیں محكمہ بلدیات كو قلمدان دیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء کی کارکردگی پر خود نظر رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔



https://img.express.pk/media/images/q318/q318.webp

دوسری جانب حكومت سندھ نے بدھ كو مزید سركاری افسران كے تبادلے اور تقرریاں كی ہیں۔ محكمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن كی جانب سے جاری كردہ ایك نوٹیفكیشن كے مطابق ایڈیشنل چیف سیكریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم كا تبادلہ كركے انہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ كراچی تعینات كیا گیا ہے جب كہ ان كے پاس ایڈیشنل چیف سیكریٹری پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ كے عہدے كا اضافی چارج بھی ہوگا۔

https://img.express.pk/media/images/q418/q418.webp

سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سید ممتاز علی شاہ كو چیئرمین اینٹی كرپشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ تعینات كردیا گیا ہے ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو عہدے كا اضافی چارج بھی ان كے پاس رہے گا۔ سینئر افسر اعجاز میمن كو سیكریٹری وركس اینڈ سروسز تعینات كیا گیا ہے اور عبدالرشید سولنگی كو اسپیشل سیكریٹری محكمہ پبلك ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ تعینات كیا گیا ہے۔ عمر فاروق بلوكو ڈپٹی سیكریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ،ماجد محسن پہنور كوڈپٹی كمشنر جامشوراووروسیم شمشاد كوڈپٹی كمشنر نوشہرروفیروز تعینات كیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں