عراق میں 3 کار بم دھماکوں میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک

بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے


ویب ڈیسک July 22, 2015
بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے، فوٹو:فائل

فلوجہ میں 3 کار بم دھماکوں میں 22 عراقی فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے جب کہ دھماکا نئے بغداد کے کمرشل علاقے میں ہوا اور اس کی ذمے داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

دوسرا دھماکا الزعفرانیہ میں ہوا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں کار بم دھماکے ایک فوجی تقریب کے دوران کیے گئے جن میں 24 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں