پاکستان میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ہم شکل نوجوان

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں ایک نوجوان نے پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے


ویب ڈیسک July 23, 2015
اس سے قبل ویرات کویلی اور پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کی مشابہت کی خبریں بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔

KARACHI: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کے حوالے سے بہت مقبول ہیں جب کہ ان کے انداز کے بھی چرچے ہیں تاہم اب پاکستان میں بھی ایک ایسے نوجوان کی تصویر سوشل میڈیا پر غیر معمولی شہرت حاصل کررہی ہے جو ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتا ہے۔

ویرات کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد لاتعداد ہے لیکن اب ویرات کوہلی کا ایک ہم شکل نوجوان پاکستان میں بھی موجود ہے جو آج کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

https://twitter.com/cricingif/status/622683760748683264

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ تصویر پہلے ٹویٹر پر جاری ہوئی جس میں ایک نامعلوم نوجوان نے پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے ۔ اس تصویر کی اشاعت کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی اس خبر کو اہم جگہ دی جس میں ویرات کوہلی اور پاکستانی نوجوان کی تصاویر کا موازنہ کیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل ویرات کویلی اور پاکستانی بلے باز احمد شہزاد کی مشابہت کی خبریں بھی بہت مقبول ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں