12 خود کش بمباروں کے کراچی پہنچنے کی اطلاع پر ہائی الرٹ
تعلق تحریک طالبان کے المنصور گروپ سے ہے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، کرائسز سیل
KARACHI:
وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر چاروں صوبائی حکومتوں کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے لیے خطوط ارسال کردیے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے خطوط میں کہا گیا ہے اہم تنصیبات، خاص مقامات اور تمام اہم شخصیات کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 12 خودکش حملہ آور داخل ہو چکے ہیں جوکہ شر پسندی کی کارروائی کرسکتے ہیں ان خود کش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ آن لائن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں خودکش حملہ آوروں کی داخلے کی اطلاع پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
سینٹرل جیل کراچی اور ریڈزون کی اہم عمارات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ وارننگ جاری کر دی۔ کرائسس مینجمنٹ سیل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے المنصور گروپ کے 12 خود کش بمباروں کے ملک میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ خودکش بمبار ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تربیتی مراکز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔