سری لنکا سے سیریزمیں فتح قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار

چیمپئنزٹرافی کےتناظرمیں ہرمیچ ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا اور اگلا مقابلہ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،اظہر علی


Sports Desk July 23, 2015
سری لنکا کے خلاف سیریز کامیابی ہماری جانب سے قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے، اظہر علی

کپتان اظہر علی نے سری لنکا سے سیریزمیں فتح کو قوم کیلیے عید کا تحفہ قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں رسائی کیلیے ہر میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے، اگلے مقابلے میں بھی کامیابی کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف 7 وکٹ سے شاندار کامیابی اور سیریز میں 3-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ اظہر علی نے کہا کہ ٹاس پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا مگر ٹیم کو سخت محنت کرنا پڑتی ہے،پہلے ہی اوور میں وکٹ لینا کافی اچھا ثابت ہوا، انھوں نے کہا کہ پچ کافی اچھی تھی لیکن ہم نے حریف سائیڈ پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے جنھوں نے عمدہ لائن و لینتھ برقرار رکھی۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم نے فیلڈنگ پریکٹس میں کافی محنت کی، نوجوان کھلاڑی کافی اچھے جارہے ہیں، وہ رن آؤٹ اور کیچز کیلیے بے چین رہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے تناظر میں ہر میچ ہمارے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا اور اگلا مقابلہ بھی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، سری لنکا کے خلاف سیریز کامیابی ہماری جانب سے قوم کیلیے عید کا تحفہ ہے۔

مین آف دی میچ احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے پہلے تین میچز میں بھی گیند کو عمدگی سے ہٹ کیا، اس میچ میں صرف گیم پلان پر عمل کیا، گذشتہ سیریز سے ڈراپ ہونے کے بعد میں نے کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں سخت محنت کی، یہ فتح مکمل طور پر ٹیم کی کوشش سے ممکن ہوئی، انھوں نے کہا کہ اظہر علی اس وقت زندگی کی بہترین فارم میں ہیں، کپتان نے ہمیں اعتماد دیا اور ہم نے بھی خود غرضی نہ دکھانے کی کوشش کی، جتنے بھی رنز میں نے بنائے اس پر خدا کا شکر گزار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |