اظہر علی بطور کپتان دنیا کے کامیاب ترین بلے باز
بطور کپتان اظہر علی اب تک 10 ون ڈے میچوں میں 67.89 کی اوسط سے 611 رنز بنا چکے ہیں
GUJRANWALA:
دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام کپتانی کے بوجھ تلے دب کر کارکردگی نہ دکھا سکے لیکن اظہر علی کو کپتانی خوب راس آئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بطور قائد رنز بنانے کے اعتبار سے دنیا کے کامیاب ترین بلے باز بن گئے ہیں۔
اظہر علی اب تک 10 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جس میں انھوں نے 67.89 کی اوسط سے 611 رنز بنائے ہیں، بطور کپتان دوسرے نمبر پر بہترین بیٹنگ اوسط آسٹریلیا کے جارج بیلے کا ہے جہنوں نے 10 میچز میں 62.67 کی اوسط سے 564 اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن ہیں جنھوں نے اتنے ہی میچز میں 548 رنز اسکور کئے ہیں۔
واضح رہے کہ بطور کپتان اظہر علی سری لنکا کے خلاف تیسری سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں جس میں ان کی ٹیم نے 2 سیزیز میں کامیابی سمیٹی جب کہ بنگلا دیش کے خلاف انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔