عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، وکیل سابق صدر کا موقف


ویب ڈیسک July 23, 2015
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ہائی کورٹ نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی طبیعت خراب ہے،اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالتی حکم پر تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں بھی یہ بات کی ہے کہ وہ سفر کے قابل نہیں اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں حاضری کے حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں