ویرات کوہلی کاساتھ میرے لیے قابل فخرہےانوشکا شرما

خوبصورتی بناؤ سنگھار کی محتاج نہیں ہوتی، انسان کی مثبت سوچ اسے خوبصورت بناتی ہے،انوشکا شرما


ویب ڈیسک July 23, 2015
ویرات اور میں عام طورپررنگین ملبوسات پہننے سے گریزکرکے سفید، سیاہ اورسرمئی مائل رنگ پسند کرتے ہیں،اداکارہ:فوٹو فائل

PESHAWAR: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کہتی ہیں کہ ویرات کوہلی کے ساتھ گھومنا پھرنا اور منسوب کیا جانا ان کے قابل فخر ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں فلمی مصروفیات کے باعث وہ بہت تھک گئیں تھیں، اس کے علاوہ ویرات کوہلی بھی کرکٹ میں بے انتہا مصروف رہے تھے جس کی وجہ سے ہمیں آرام کی بہت ضرورت تھی۔ ویرات کے ساتھ گزاری گئی چھٹیاں بہت خوش گوارتھیں، اس سے ہماری ساری تھکان دور ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی وہ شخس ہیں جن کے ساتھ سیروسیاحت کرنا اورمنسوب کیا جانا قابل فخر ہے۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ خوبصورتی بناؤ سنگھار کی محتاج نہیں ہوتی، انسان کی مثبت سوچ اسے خوبصورت بناتی ہے۔ ویرات اور وہ عام طورپررنگین ملبوسات پہننے سے گریزکرکے سفید، سیاہ اورسرمئی مائل رنگ پسند کرتے ہیں، اس لئے اکثر اوقات ہم ایک ہی جیسے رنگوں کے ملبوسات میں دیکھے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔