تحریک انصاف کے برطرف صوبائی وزیر کے ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع

تحریک انصاف کے برطرف وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تحریک انصاف کے برطرف وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے برطرف وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کے ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے برطرف وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت احتساب کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم سے کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات کرنی ہیں لہذا ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے 10 جولائی کو ضیاء اللہ آفرید کو 13 روزہ ریمانڈر پر احتساب کمیشن کے حوالے کیا تھا۔ اپنی وزارت کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات کے باعث ضیاء اللہ آفریدی کی صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔
Load Next Story