چٹاگانگ ٹیسٹ جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالئے

وین زیل 33 اورڈین ایلگر28 رنزکے ساتھ کریزپرموجود ہیں جبکہ مہمان ٹیم کو برتری ختم کرنے کے لئے مزید 17 رنزدرکارہیں۔

وین زیل 33 اورڈین ایلگر28 رنزکے ساتھ کریزپرموجود ہیں جبکہ مہمان ٹیم کو برتری ختم کرنے کے لئے مزید 17 رنزدرکارہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقا نے چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنا لئے جب کہ اسے میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 17 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہوراحمد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقا نے بغیر کسی نقصان کے 61 رنز بنالئے، وین زیل 33 اور ڈین ایلگر28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ مہمان ٹیم کو برتری ختم کرنے کے لئے مزید 17 رنز درکار ہیں۔


اس سے قبل میزبان بنگلادیش نے اپنی نامکمل اننگزکا آغاز 179 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو کپتان مشفق الرحیم 28 رنز بنانے کے بعد 195 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں، شکیب الحسن 47، وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس 50، محمد شاہد 25، تیج الاسلام 9 اور مستفض الرحمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین اور سمن ہارمر نے 3،3، ورنن فلنڈر نے 2 اور وین زیل اور ڈین ایلگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 248 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
Load Next Story