جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پر عمران خان شدید برہم

دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی اوردوسرا اس سے محروم ہے، سربراہ تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 23, 2015
دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی اوردوسرا اس سے محروم ہے، سربراہ تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جب کہ انتخابی دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی ہے اور دوسرا فریق اب تک حتمی رپورٹ سے محروم ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔