خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی جعلی ڈگری پر نا اہل قرار

ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے کی درخواست کردی۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے امیدوار بہرام ملک کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا. فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 93 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ملک بہرام کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ کی درخواست پر پی کے 93 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے امیدوار ملک بہرام کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ ثناء اللہ نے لوئر دیر سے کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے امیدوار بہرام ملک کی ڈگری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا، صاحبزادہ ثناء اللہ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور پھر یونی ورسٹی سے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر عدالت نے کیس دوبارہ ٹریبونل کے سپرد کردیا تھا۔
Load Next Story