رمضان پیکیج یوٹیلٹی اسٹورزپر600 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلٹی اسٹورز پر نئے نرخ مارکیٹ ریٹ کی نسبت 5 سے 22 روپے تک کم ہوگئے


ایکسپریس July 16, 2012
یوٹیلٹی اسٹورز پر نئے نرخ مارکیٹ ریٹ کی نسبت 5 سے 22 روپے تک کم ہوگئے۔ فائل فوٹو

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر فروخت ہونے والی تقریباً 600 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے، ان میں گھی، خوردنی تیل، دالیں، چائے، مشروبات، کھجوریں، چینی، مصالحے، بیسن اور چاول وغیرہ شامل ہیں، ان اشیا کی قیمتوں میں 05روپے سے 22روپے تک کمی کردی گئی ہے،

نئے نرخوں کا اطلاق اتوار 15جولائی سے ہوچکا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے حکم پر کیا گیا ہے، انھوں نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ماہ مقدس کے دوران اپنا منافع ختم کر کے عوام کو سستے داموں تمام کھانے پینے کی چیزوں سمیت تمام اشیائے ضرورت فراہم کی جائیں،

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کیلیے 2 ارب 50کروڑ روپے سبسڈی کی منظوری دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں