کراچی میں موسلا دھار بارش مختلف حادثات و واقعات میں 11 افراد جاں بحق

مون سون سسٹم کے تحت شہر میں جمعہ سے پیر تک وقفے وقفے سے تیز و معتدل بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 23, 2015
شہر میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، فوٹو:فائل

شہر میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جب کہ کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q108/q108.webp

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، بفرزون، نارتھ کراچی، قیوم آباد، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگیا۔

https://img.express.pk/media/images/q129/q129.webp

https://img.express.pk/media/images/road-rain-water/road-rain-water.webp

کراچی میں لانڈھی میں 48.7، فیصل بیس پر 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 25 ناٹ میل تک ہوگئی۔ بارش سے شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور راشد منہاس سے فلائی اوور، نرسری، ناتھا خان، لیاقت آباد، غریب آباد، بھنگوریہ، محمدی کالونی، اولڈ سٹی ایریا، گرومندر سمیت پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ کھوڑی گارڈن، ڈینسوہال اور لیاری کی سڑکیں بھی ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q220/q220.webp

کراچی میں موسلا دھار بارش کا آغاز ہوتے ہی کے الیکٹرک کا نظام بیٹھنا شروع ہوگیا جس میں 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جب کہ شہر میں بارش کے دوران نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث متعدد گاڑیاں بھی پانی میں پھنسی گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

https://img.express.pk/media/images/q319/q319.webp

https://img.express.pk/media/images/traffic-karachi/traffic-karachi.webp

شہر میں بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، سوک سینٹر، طارق روڈ، صدر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بری طرح ٹریفک جام ہوگیا جب کہ حیدری، فائیواسٹار، بلوچ کالونی، نیشنل اسٹیڈیم، غریب آباد پر بدترین ٹریفک جام ہوا اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ملیر ہالٹ اور ملیر 15 میں بھی ٹریفک جام کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

https://img.express.pk/media/images/q419/q419.webp

شہر میں بارش کے باعث موٹر سائیکلیں سلپ ہونے متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، شیرشاہ اور اورنگی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 3 ناظم آباد اور ملیر میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

https://img.express.pk/media/images/q519/q519.webp

دوسری جانب محكمہ موسميات كی پيش گوئی كے مطابق كراچی ميں جمعہ كو بھی تيز ومعتدل بارش كا امكان ہے، ميٹرولوجسٹ عبدالرشيد نے بتايا كہ مون سون سسٹم كے تحت شہر ميں جمعہ تا پير وقفہ وقفہ سے تيز ومعتدل بارشيں متوقع ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں