وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون سیلابی صورتحال پر تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم نے قائم علی شاہ سے سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے کاموں پر معلومات حاصل کیں


ویب ڈیسک July 23, 2015
وزیراعظم نے قائم علی شاہ سے سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے کاموں پر معلومات حاصل کیں۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے کاموں پر معلومات حاصل کیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے کاموں پر معلومات حاصل کیں جب کہ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے اور ریلیف میں سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتطامیہ فعال ہے اور کمشنر کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو نالوں کی صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |