کترینہ کیف کا فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کے سیکوئل میں کام سے انکار

کترینہ کیف کے قریبی دوست رنبیر کپور نے انہیں فلم کے سیکوئل کا حصہ بننے سے منع کیا


ویب ڈیسک July 23, 2015
فلم ’’بینگ بینگ‘‘2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار ہریتھک روشن اور کترینہ کیف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ''بینگ بینگ'' کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار ہریتھک روشن اور باربی ڈول کترینہ کیف کی بلاک بسٹر فلم''بینگ بینگ'' کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے تاہم اداکارہ کترینہ کیف نے فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈائریکٹر سدھارت آنند نے فلم ''بینگ بینگ'' کے سیکوئل میں اداکار ہریتھک روشن اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اداکارہ کترینہ کیف کے قریبی دوست رنبیر کپور نے انہیں فلم کے سیکوئل کا حصہ بننے سے منع کردیا جس کے بعد انہوں نے فلم کے سیکوئل کا حصہ نہ بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ''بینگ بینگ''2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں اداکار ہریتھک روشن اور کترینہ کیف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں