براک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کو دورہ امریکا کی دعوت دیدی بھارتی میڈیا

امریکی صدر کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامہ آئندہ ایک 2 ہفتوں میں جاری کردیا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 23, 2015
پاکستان کے پڑوسی ممالک سے تعلقات ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر پالیسیوں پر بات چیت ہوگی، فوٹو:فائل

امریکی صدر براک اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف کو رواں سال اکتوبر میں امریکا آنے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو رواں سال اکتوبر میں امریکا کا سرکاری دورے کی دعوت دی ہے جس میں پاکستان کے پڑوسی ممالک سے تعلقات ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور دیگر پالیسیوں پر بات چیت ہوگی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اکتوبر کے اختتام تک امریکا جائیں گے اور یہ اہم دورہ ہو گا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ امریکا کو نوازشریف حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے جس میں دہشت گردوں کو شکست دے کر خطے میں امن کے قیام کی کوشش اور معیشت کی مضبوطی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامہ آئندہ ایک 2 ہفتوں میں جاری کردیا جائے گا۔

امریکی صدر براک اوباما کی وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پاکستانی فوج شمالی وزیر ستان کو دہشت گردوں سے تقریباً پاک کرچکی ہے جب کہ حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کرانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی امریکا جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں