پاکستانی شیلنگ سے3شہری ہلاک ہوگئےبھارتی الزام
واقعہ اوڑی سیکٹرمیں ہوا،کرنل گریوال،پاک فوج کا ردعمل سامنے نہیں آیا
KARACHI:
شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹرمیں بھارتی حکام نے الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں میں خاتون سمیت 3 شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب پاکستانی فوج نے بھارتی علاقے کی طرف مارٹر گولے داغے۔
بھارتی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون حاملہ تھی اور شیلنگ کے دوران خوف سے اس کے دل کی حرکت بند ہوگئی۔یہ واقعہ اوڑی قصبے کے چورنڈا گاؤں میں منگل کی صبح ہوا۔ کرنل گریوال نے بتایاکہ واقعے کے بعد ہاٹ لائن کے ذریعے پاکستانی فوجی حکام سے رابطہ کیا گیاتاہم انھوں نے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ گریوال نے بتایا کہ چورنڈا گائوں کے قریب کچھ فوجی چوکیاں ہیں جنھیں پاکستانی فوج نے نشانہ بنایا لیکن حملے میں شہریوں کوجانی نقصان اٹھانا پڑا۔