ٹنڈو محمد خان نثار کھوڑو کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ

گاڑی گاجا موری کے قریب پہنچی تو قوم پرست خواتین کارکنوں نے جوتے دکھا کر احتجاج کیا


Numainda Express October 17, 2012
نام نہاد قوم پرستوں نے ماضی میں خود بھی ایم کیو ایم سے اتحاد کیا تھا، نورائی شریف میں خطاب۔ فوٹو: آن لائن/فائل

قائم مقام گورنر سندھ و اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑونے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام جمہوریت کا حصہ ہے۔

جسے سندھ اسمبلی کے منتخب نمائندوں نے اسمبلی سے پاس کرایا۔ ٹنڈو محمد خان کے قریب گاؤں نورائی شریف میں سوئی گیس کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ جی ایم سید نے جنرل ضیاء کو شریف النفس کہا تھا اور ایم آر ڈی کے شہیدوں کو غلط قرار دیا تھا اور جلال محمود شاہ جنرل مشرف کے ساتھ رہے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے ایم کیو ایم سے اتحاد پر نام نہاد قوم پرست ہم پر سندھ کی تقسیم کے غلط الزام لگا رہے ہیں جبکہ ماضی میں انھوں نے بھی ایم کیو ایم سے اتحاد کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے عبدالکریم سومرو، پی پی کے ضلعی صدر امین لاکھو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں قائم مقام گورنر و اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو کی گاڑی حیدرآباد کے علاقے گاجا موری کے قریب پہنچی تو وہاں قوم پرست پارٹیوں کے کارکنوں نے ان کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکے جبکہ خواتین کارکنوں نے جوتے دکھا کر احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |