برطانیہ میں ایک ماہ کی بارش ایک دن میں ہونے کی پیش گوئی

گھنٹوں میں ایک ماہ کی بارش برسے گی جس سے ملک کا جنوبی حصہ سیلاب میں ڈوب جائے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 23, 2015
برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں طوفانی بارشیں تباہی مچا سکتی ہیں، فوٹو فائل

موسلا دھار بارشیں فی الحال تو ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں لیکن جلد ہی یہ بارشیں برطانیہ اور یورپ میں بھی خوب برسیں گی اسی لیے ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں اس سیزن میں اتنی موسلا دھار اور طوفانی بارشیں ہوں گی کہ ایک دن میں ایک ماہ کی بارش برسے گی۔

برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں ایک دن میں 2 انچ تک بارش ہوسکتی ہے جو ایک ماہ کی بارش کے برابر ہوگی جب کہ دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ گھنٹوں میں ایک ماہ کی بارش برسے گی جس سے ملک کا جنوبی حصہ سیلاب میں ڈوب جائے گا جس سے نظام زندگی مفلوج ہوجائے گا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ ان بارشوں سے ملک کا درجہ حرارت بھی گر جائے گا اور عین موسم سرما کے درمیان میں سردی کا موسم لوٹ آئے گا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کل برطانیہ کے جنوبی انگلش چینل کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس دوران کچھ حصوں میں 50 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جو ایک ماہ میں ہوتی ہے جب کہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ سے گر کر 6 تک پہنچ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔