سلمان خان کا ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے منافع سے غریب کسانوں کی مدد کا فیصلہ
فلم اپنی ریلیز کے 6 دن میں ہی 170 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم''بجرنگی بھائی جان''کے منافع سے بھارت کے غریب کسانوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان کی نئی فلم ''بجرنگی بھائی جان''ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کئی ریکارڈ ز اپنے نام کرچکی ہے جب کہ فلم اپنی ریلیز کے 6 دن میں ہی 170 کروڑ سے زائد کی کمائی کرچکی ہے تاہم فلم کی کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی کافی شہرت رکھتے ہیں اب جب کہ وہ اپنی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی شاندار کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیں تو انہوں نے فلم کی کمائی سے بھارت کے غریب کسانوں کی مدد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی صرف 7 ماہ کے دوران کسانوں کی خود کشی کے اب تک 1300 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔