سیف اورکرینہ جیون ساتھی بن گئےولیمہ آج ہوگا

نکاح کے بغیر شادی غیر اسلامی اور حرام ہوگی،بھارتی عالم دین حافظ ندیم کا فتویٰ


AFP/Express Desk October 17, 2012
ممبئی: سیف علی کرینہ سے شادی کی رجسٹریشن کے بعد گھر کے باہر جمع مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی وڈ کے اداکارسیف علی خان اورکرینہ کپور نے منگل کے روز باقاعدہ شادی کر لی۔

شادی کرینہ کپورکی باندرہ کے علاقے میں واقع رہائشگاہ پردونوں کے خاندان والوں کی موجودگی میں رجسٹرڈ طریقے سے ہوئی ۔اس موقع پر کرینہ کے والد رندھیر کپور اور بہن کرشمہ کپوربھی موجودتھیں۔ میرج رجسٹرار سوریکھا لوہرے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ کرینہ کی طرف سے ان کی ماں ببیتا، باپ رندھیر جبکہ سیف کی طرف سے ان کی ماں شرمیلا ٹیگور نے دستخط کیے۔دعوت ولیمہ آج (بدھ) شام ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوگی۔

منگل کودولہاکے گھرپربھی ایک تقریب ہوئی جسے میڈیاسے پوشیدہ رکھاگیا،18اکتوبرکو ایک فنکشن دلی میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔ہریانہ میں سیف علی خان کی ریاست پٹودی میں بھی جشن منایاجائے گا۔شادی کے وقت کرینہ کی عمر32 سال ہے۔شادی کے بع دولہاکے گھرکے باہرمنتظرمیڈیا کے سامنے آکردولہااوردلہن سامنے رونمائی کرائی،کرینہ نے آرائشی سرخ رنگ کا جوڑا پہن رکھاتھا جبکہ سیف علی خان سادہ گرے رنگ کے کرتے میں ملبوس تھے۔

اتوار کی شب دونوں کی شادی کی سنگیت تقریب کرینہ کپور کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔شادی کی تیاریاں سیف کی بہن ادارکارہ سوہاعلی اور صبا علی خان کر رہی تھیں۔دلی اور ممبئی دونوں جگہوں پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔42سالہ سیف علی خان کی یہ دوسری شادی ہے۔جمعیت علمائے مہاراشٹر کے سربراہ مولانا حافظ ندیم صدیقی نے فتویٰ دیاہے کہ سیف اور کرینہ کی نکاح کے بغیر شادی غیر اسلامی اور حرام ہوگی۔اگر سیف خود کو مسلمان سمجھتے ہیں تو انہیں شرعی قوانین کے مطابق شادی کرنا ہوگی اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو یہ غیر اسلامی نکاح ہوگا جو کہ حرام ہے ۔کرینہ کو سیف سے شادی کے لیے اسلام قبول کرلینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں