سرکاری خزانہ سے ذاتی وپارٹی تشہیری مہم سپریم کور ٹ میں چیلنج

درخواست سماعت کیلیے منظور،الیکشن قریب ہیںاسلیے وفاقی وصوبائی حکومتوںنے مہم شروع کی،پٹیشنرز


Numainda Express October 17, 2012
درخواست سماعت کیلیے منظور،الیکشن قریب ہیںاسلیے وفاقی وصوبائی حکومتوںنے مہم شروع کی،پٹیشنرز۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدورنے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری خزانہ سے ذاتی و جماعتی تشہیری مہم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاہے اور استدعاکی ہے کہ وفاقی حکومت،پنجاب حکومت سمیت چاروں صوبوں کی حکومتوں کو سرکاری خزانے سے یہ اشتہاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پٹیشن سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے وزارت اطلاعات سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیے ہیں، صدر بارزشیخ احسن الدین،ساجد الیاس بھٹی ایڈووکیٹس نے موقف اختیارکیا کہ انتخابات قریب آنے کے ساتھ ہی وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے سرکاری خزانے سے بھرپور تشہری مہم شروع کر دی ہے جو غیر قانونی ہے اس مہم سے بھاری سرکاری رقوم ضائع ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں