ناکامیاں زیادہ سکھاتی اورمیں ان کا جشن مناتاہوںانوپم کھیر

 کامیابی صرف ایک فرد کے لیے ہوتی ہے اور ناکامی کئی افراد پر اثرڈالتی ہے، انوپم کھیر

میں ا پنی ناکامی پر پریشانی کے بجائے خوشی کا اظہار کرتا ہوں، انوپم کھیر۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ ناکامیاں کامیابیوں سے زیادہ سکھاتی ہیں اس لیے میں اپنی ناکامیوں کا زیادہ جشن مناتا ہوں یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے '' پریس ٹرسٹ آف انڈیا'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔


انوپم کھیر کا کہناتھا کہ کامیابی صرف ایک فرد کی ہوتی ہے جب کہ ناکامی کئی افراد پر اثرانداز ہوتی ہے اور ناکامی کے صورت میں انسان میں مذید جدوجہد کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے تا کہ وہ اپنی اس ناکامی کو کامیابی میں تبدیل کرسکے اسی لیے میں ا پنی ناکامی پر پریشانی کے بجائے خوشی کا اظہار کرتا ہوں۔
Load Next Story