لاہور ہائیکورٹ اعلیٰ عدلیہ کیخلاف پروگرام نشر کرنے پر پابندی

پیمرا کو نوٹس‘معاونت کیلیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل طلب کو بھی طلب کر لیا گیا


APP/Numainda Express October 17, 2012
ارکان اسمبلی میڈیا پر عدلیہ کیخلاف بیانات دے رہے ہیں، کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست گزار ۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پر عدلیہ کیخلاف پروگرام نشر کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے پیمرا کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس ناصر سعید شیخ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کی جبکہ معاونت کے لیے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ متعدد پار لیمینٹیرینز میڈیا پر اعلی عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں جو آئین پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

عدلیہ کو اس طرح اسکینڈلائز کرنے پر رکن پارلیمنٹ کو نااہل بھی قرار دیا جاسکتا ہے مگر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ایسے ارکان کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، عدلیہ کی تضحیک کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں