انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کے لیے بھارتی دباؤ کا انکشاف

اسی وجہ سے پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ اکتوبر نومبر میں سیریز کا شیڈول جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔

بی سی سی آئی کی جانب سے تمام کرکٹ بورڈز پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ سیریز نہ کھیلیں جن کے نشریاتی حقوق ٹین اسپورٹس کے پاس ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ پرپاکستان سے سیریز نہ کھیلنے کیلیے دباؤ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔


ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے تمام کرکٹ بورڈز پر پریشر ڈالا جارہا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ سیریز نہ کھیلیں جن کے نشریاتی حقوق ٹین اسپورٹس کے پاس ہیں کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک باغی کرکٹ لیگ متعارف کرانے جارہا ہے۔

اسی وجہ سے پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ اکتوبر نومبر میں سیریز کا شیڈول جاری ہونے میں بھی تاخیر ہوئی۔ یاد رہے کہ پی سی بی کا ٹین اسپورٹس کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ ہے۔
Load Next Story