ون ڈے ٹیم کی کارکردگی اچھی مگر تسلسل کی ضرورت ہےجاوید میانداد

رینکنگ میں 8 اور 9 ہماری پوزیشن نہیں بلکہ ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، جاوید میانداد

رینکنگ میں 8 اور 9 ہماری پوزیشن نہیں بلکہ ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، جاوید میانداد۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی ٹیم پر ون ڈے میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


انھوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کافی اہم ہے، اس وقت ون ڈے ٹیم اچھا پرفارم کررہی مگر اسے تسلسل کی ضرورت ہے، رینکنگ میں 8 اور 9 ہماری پوزیشن نہیں بلکہ ٹیم کو ٹاپ 4 میں جگہ بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ہمیں ٹاپ لیول پر مقابلہ کرنا ہوگا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ہمارے لیے بھی ضروری ہے کہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
Load Next Story