جوہری معاہدہ سے پاک ایران پائپ لائن معاہدے کو نئی زندگی مل گئی

تہران پر پابندیوں کے باعث پاکستان اپنی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کیلیے فنڈز اکٹھے نہیں کرسکا

ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔:شاہد خاقان:فوٹو: فائل

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو نئی زندگی مل گئی ہے اور اس میں مختلف فریق ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، روس اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔


ایران کے جنوبی گیس فیلڈز کو نوابشاہ سے منسلک کرنیوالی1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا ایران نے اپنا حصہ تعمیر کرلیا مگر تہران پر پابندیوں کے باعث پاکستان اپنی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کیلیے فنڈز اکٹھے نہیں کرسکا۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔
Load Next Story