پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات کو کلین چٹ مل جائیگیطاہرالقاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیاجارہا،طاہرالقاری


Numainda Express July 24, 2015
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیاجارہا،طاہرالقاری۔ فوٹو : فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ دھاندلی پر قائم جوڈیشل کمیشن نے وہی رپورٹ دی۔

جس کا اظہارمیں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے موقع پرکیا تھا، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ جوڈیشل کمیشن الیکشن کو صاف شفاف قراردیکر کلین چٹ دے گا اور وہی ہوا۔

رات دیر تک جاری اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپنے مطلب کی رپورٹ شائع کرنے کا حکم دینے میں چندگھنٹوں کی بھی تاخیر نہیں کی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم کمیشن کی رپورٹ کو 8ماہ گزر جانے کے بعد بھی شائع نہیں کیاجارہا، یہ دوغلااوردہراپن ہے جوقوم کے سامنے آ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں